بِٹ کوائن نے پہلی بار ایک لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی

بٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ 22 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کے لیے ایک سنگ میل ہےسرمایہ کار اس ہفتے انڈسٹری کے لیے طویل عرصے سے مطلوب پالیسی کامیابیوں پر شرط لگا رہے ہیں۔بِٹ کوائن نے ایشیائی سیشن میں ایک لاکھ 21 ہزار 207 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا اس کے بعد تھوڑا سا پیچھے ہٹتے ہوئے آخری بار 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار 15 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہواجس کے بعد بٹ کوائن نے نئی تاریخ‌رقم کی مجموعی طور پر 2.6 کے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے زائد پر ٹریڈ کرہا ہے .پیر کے روز سے امریکی ایوانِ نمائندگان ڈیجیٹل اثاثہ انڈسٹری کے لیے وہ قواعد و ضوابط متعارف کرانے پر بحث کرے گا جن کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔آئی جی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی سائکمور نے کہا کہ اس وقت بِٹ کوائن کو کئی مثبت عوامل کا سامنا ہے۔انہوں نے مضبوط ادارہ جاتی مانگ، مزید منافع کی توقعات اور ٹرمپ کی حمایت کو اس بڑھتی ہوئی قیمت کی وجوہات قرار دیا۔بِٹ کوائن کی اس تیزی جس نے اب تک سال کے آغاز سے 29 فیصد کا اضافہ دکھایا ہے نے دوسری کرپٹو کرنسیز میں بھی تیزی کی لہر پیدا کی ہے کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق کرپٹو مارکیٹ کی کل مالیت اب تقریباً 3 ٹریلین 78 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔اسی ماہ کے آغاز میں، واشنگٹن نے 14 جولائی کے ہفتے کو کرپٹو ویک قرار دیا تھا.

Bitcoin crosses $122,000 for the first time

اپنا تبصرہ لکھیں