بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھابچپن میںاپنے ماموں کی شادی کروائی تھی

پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہیلوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی اور کافی چھوٹی عمر میں اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی۔

حال ہی میں اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں سے تین سے چار لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں۔

میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔ندا کے مطابق انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروادیے تھے، میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں