بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر زخمی ہو گئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا. سیف علی خان ممبئی میں اپنےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والا شخص اداکار پر چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا اداکار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اداکار سیف علی خان کے گھر میں گذشتہ رات گھسنے والے ایک نامعلوم شخص نے اداکار کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا اور اس بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ممبئی پولیس کے کے مطابق ایک شخص سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کا سامنا پہلے سیف علی خان کے گھریلو ملازمین سے ہوا تاہم جب سیف علی خان نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو درانداز نے ان پر حملہ کر دیا۔بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ رات تقریبا ڈھائی بجے پیش آیا ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا اداکار نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو درانداز ان پر چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا اسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں۔لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کا ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی ہے جبکہ پلاسٹک سرجری اب بھی جاری ہے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے ایک رپورٹ کا انتظار ہے۔لیلاوتی اسپتال سے جاری بیان کے مطابق اداکار کے جسم پر 6 زخم آئے ہیں جن میں سے 2 گہرے اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہیں پولیس نے سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کرائم برانچ نے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں