تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف اچانک جاگ گئے۔بھارتی ایئر چیف نے پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی انڈین ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے مار گرایا جانے والا یہ بڑا طیارہ ای ایل آئی این ٹی یا اے ای ڈبلیو اینڈ سی ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طیارے کو زمین سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا اور ایک طرح سے یہ زمین سے فضا میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔واضح رہے کہ انڈیا کی جانب سے اب تک کسی قسم کے پاکستانی طیاروں کے گرائے جانے سے متعلق کوئی تصویری یا ویڈیو شواہد بھی پیش نہیں کیے گئے۔خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد سے انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اس کے رہنما راھول گاندھی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ جے شنکر سے یہ سوال بارہا پوچھتے رہے ہیں کہ انڈیا نے اس لڑائی میں کتنے طیارے کھوئے۔واضح رہے کہ غیرملکی فوجی طیاروں کی فروخت پر استعمال کے معاہدے کے مطابق امریکہ پاکستان میں موجود ایف 16 طیاروں کی گنتی کر سکتا ہے۔ عموماً اس قسم کے معاہدوں میں امریکہ کی شرط ہوتی ہے کہ خریدنے والا ملک امریکی حکام کی جانب سے سازوسامان کا باقاعدگی سے معائنہ کروائے تاکہ سازوسامان کی گنتی اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ اس سے قبل بھی فروری 2019 میں بھی انڈیا نے پاکستانی ایف 16 جیٹ گرانے کا دعوی کیا تھا تاہم امریکہ نے اس کے بعد پاکستان میں تمام طیاروں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیےگئے ہیں تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دیں اور غیر جانبدار مبصرین نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کے نقصان کا اعتراف کیا بھارتی طیارے تباہ ہونے کے یہ اعترافات مختلف ذرائع سے سامنے آئے جن میں عالمی رہنما، بھارتی سیاست دان اور غیرملکی انٹیلی جنس جائزوں میں اعترافات شامل تھے ۔
