امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئےاسے شرمناک قرار دے دیاڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔انڈیا کی پاکستان میں کارروائیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے واقعات کے پس منظر میں شاید لوگوں کو پتا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے۔ وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں شاید صدیوں سے اگر آپ اس بارے میں سوچیں۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ابھی اس بارے میں سنا ہے .صدر ٹرمپ نے کہا کہامید ہے یہ سب جلد ختم ہو جائے گا۔
