بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار ہیں.بھارتی ایئر چیف کا انکشاف

بھارتی دفاعی معاہدے کی کرپشن سے متعلق بھارتی ائیر چیف نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے نئی دہلی میں منعقدہ سی آئی آئی اینول بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائرچیف اے پی سنگھ نے تہلکہ خیر بیان میں کہا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے۔ کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں پھر بھی معاہدے کرتے ہیں.دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں مگر ہتھیار نہیں آتے۔اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے

Indian defense contracts are prone to corruption, Indian Air Chief reveals

اپنا تبصرہ لکھیں