بھارتی فلمی اداکار اور نووارد تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ . 39 افراد ہلاک

بھارت میں تامل فلموں کے اداکار اور نووارد سیاستدان تھلاپتی وجے ک کی ریلی میں بھگدڑ سے 39 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد پہنچی جس پر جگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور یہ واقعہ وجے کے خطاب کے دوران پیش آیا۔ ریلی میں شامل افراد دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑے.حادثے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے تھے جس سے ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے 6 بچوں اور 16 خواتین سمیت 39 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔اداکار وجے نے حالات کو دیکھتے ہی فوراً اپنی تقریر روک دی اور اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر بھیڑ کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ رش کے باعث ایمبولیسنوں کو دشواری کا سامنا رہا۔وِجے نے لوگوں سے پُرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں