لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ جاپالہ برج بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا 185 بارڈر سیکیورٹی فورس جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے اس نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔25 اور 26 اپریل کے درمیانی شب ایل او سی پر بھارتی فوج کی 2یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپنے 5 ساتھیوں کے ہلاکت کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں
