بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔دونوں خاتون بنگلورو سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع کوپل نامی قصبے میں ایک نہر کے قریب ستاروں کو دیکھ رہے تھیں ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 3 مسافروں کو کینال میں دھکا دیا جن میں ایک امریکی شہری اور 2 بھارتی شہری شامل تھے کینال میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہوا جب کہ دیگر 2 نے تیر کر اپنی جان بچائی.بھارتی میڈیا کے مطابق کوپل کے پولیس چیف رام آراسدی نے بتایا کہ 5 افراد، جن میں دو غیر ملکی سیاح ایک امریکی اور ایک اسرائیلی خاتون پر سنا پور کے قریب حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی خاتون نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی اسرائیلی خاتون سیاح کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے اس سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔