بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں کے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا بھارت نے 12 سال بعد چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔روہت شرما الیون نے 252 رنز کا ہدف 49 ویں اوور کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو 4 میچوں میں 263 رنز بنانے اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما اور شریاس ایئر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 6 گیندوں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رویندرا جڈیجا نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر وننگ شارٹ کھیلا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، شبمن گل 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پچھلے دو میچوں میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے.بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جب کہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

India wins Champions Trophy for the third time

اپنا تبصرہ لکھیں