بھارت کا دوسرا بڑا اسکور، بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست دے دی

بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست دے دی۔

ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 297 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز سنجو سیمسن نے سنچری اسکور کی۔

انہوں نے 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔

ہندوستانی کپتان سوریا کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا نے بالترتیب 75 اور 47 رنز بنائے اور شاندار بلے بازی کی۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش کے لیے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے محمود اللہ نے 8 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ جیتنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں