انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ۔پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے صرف سعود شکیل نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے وہ 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا محمد رضوان کو 44 رنز پر ایک موقع ملا جب ہرشت رانا نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں 46 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے و سیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی خوشدل شاہ نے 38 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ جو پہلے ہوا وہ ماضی بن چکا ہم آج اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔محمد رضوان نے مزید کہا کہ دبئی کے میدان پر ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشن سے اچھی طرح سے واقف ہیں، میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے