خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ایک مشق کی گئی اور ایک اہلکار بھکاری بنا کر سڑکوں پر گھمایا گیا جس نے صرف ایک گھنٹے کے دوران 367 امارتی درہم کی بھیک جمع کرلی جو پاکستانی 28 ہزار کے لگ بھگ ہیں.شارجہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھکاریوں کو پیسے دینے سے باز رہیں اور انہیں روزگار کی جانب راغب کریں۔اتھارٹی کی جانب سے عام شہری کو بھکاری کا بھیس اپنانے اور سڑکوں پر بھیک مانگنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص سڑک پر بھیک مانگ رہا ہے اور لوگ اس کے پاس آ کر اسے پیسے دیتے ہیں۔ حیران کن طور پر اس شخص نے صرف ایک گھنٹے میں 367 درہم جمع کیے اتوار کو دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے 10 دنوں میں 33 بھکاریوں کو گرفتار کیا۔ یہ افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں دبئی پولیس کی آگاہ معاشرہ بھکاریوں سے آزاد مہم کے تحت گرفتار کیا گیا.واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنا جرم ہے جس کی سزا 5,000 درہم جرمانہ اور تین ماہ تک قید ہو سکتی ہے۔ جو افراد بھیک مانگنے کی تنظیموں کو منظم کرتے ہیں یا دوسرے ممالک سے افراد کو بھیک مانگنے کے لیے بھرتی کرتے ہیں انہیں چھ ماہ کی قید اور 100,000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بغیر اجازت چندہ جمع کرنے والوں کو 500,000 درہم تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔