اسلام آباد (نیوز ویلی) تحریک انصاف کا سیاسی پاور شو پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار میں پڑ گیا۔یہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں کئے گئے ہیں۔
20 اگست کو اسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے۔
150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا۔یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید ایک سو کنٹینر رکھے گئے۔100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا۔7 ستمبر کی رات 205 مزید کنٹینر اسلام آباد میں رکھے گئے تھے۔
205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گیا۔تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو 2 دفعہ کھانا دیا گیا۔دو دفعہ کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔سیاسی سرگرمیاں ختم ہونےچکے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے