بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کےنئے ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی ُٰ ٹی آئی جذباتی ہوگئے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی وہ اہ پنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس آئے اور غصے میں انگلی کے اشارے سے نیب تفتیشی افسر کو تھریٹ کیاان کا کہنا تھا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں،تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے،جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا ،عمران خان نے کہا کہ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو میں عدالت لے کر جاؤں گا .