ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں سپریم کورٹ کےدو جج جاں بحق ہو گئے.ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ک بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق آج صبح تہران کے ایک مصروف چوک پر ہونے والی فائرنگ میں سپریم کورٹ کی برانچ انتالیس کے سربراہ حجت الاسلام علی رازینی اور برانچ ففٹی تھری کے سربراہ حجت الاسلام آیت اللہ محمد مغیث جاں بحق ہوگئے.ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے۔ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ جج علی رازینی پرانیس سو اٹھانوے میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے