چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، میں جاؤں گا تو کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے جاؤں گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے سب معاملات کو ٹھیک کرکے جاؤں گا، خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں، فکس کرکے جاؤں گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے آئے ہوئے پانچ سات ماہ ہوئے ہیں، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، وقار یونس نے مینٹورز کے حوالے سے مددکی، وہ تین چار ہفتے ایڈوائزر رہے، انہوں نے معاونت کی، وقاریونس نے ہی ایک ٹیم سنبھالنی تھی، اب وہ باقاعدہ طورپر ٹیم سنبھالیں گے۔