برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکوہاما میں ہائی اسکول کی 17 سالہ طالبہ شہر کے ایک مصروف علاقے کی عمارت سے کود گئی اور نیچے موجود 32 سالہ خاتون پر آگری۔
دونوں خواتین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دونوں جانبر نہ ہوسکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی شرح کسی بھی اور دن کے مقابلے میں یکم ستمبر کو سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ وہ تاریخ ہےجب جاپان میں نیا اسکول ٹرم شروع ہوتا ہے۔
گزشتہ سال جاپان میں 513 بچوں نے خودکشی کی تھی اور ان میں سے اکثر واقعات میں ’اسکول کی مشکلات‘ کو وجہ بتایا گیا تھا۔
اگرچہ جاپان میں مجموعی طور پر خودکشیوں کے رجحان میں کمی آرہی ہے تاہم نوجوان جاپانیوں میں یہ رجحان بڑھ رہا ہے۔
جاپان جی 7 ممالک میں وہ واحد ملک ہے جہاں نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ خودکشی ہے۔