جرمنی میں افغان پناہ گزین نے احتجاجی مزدوروں پر گاڑی چڑھادی. 28 افراد زخمی

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک 24 سالہ افغان پناہ گزین نے احتجاجی مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں تقریباً 28 افراد زخمی ہو گئے. حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےہجوم میں شامل افراد وِرڈی پبلک سیکٹر ورکرز یونین کی طرف سے منعقدہ ہڑتال میں شریک تھے پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا جس نے ملک میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شہر میں ایک اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس جاری تھی۔یہ واقعہ سیکورٹی کانفرنس کے مقام سے تقریباً 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر جرمنی میں چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات عائد تھے، ساتھ ہی ملک بدری کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔

n Afghan refugee in Germany drove a car over protesting workers. 28 people injured

اپنا تبصرہ لکھیں