جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت مسائل کی وجہ سے انکار کیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور آیا جسٹس مسرت ہلالی نےآئینی عدالت کےجج کےطورپروفاقی آئینی عدالت نہ جانےکا اظہارکیا ہے جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے سبب ڈی لسٹ ہوگیا تھا۔دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ تقریب میں فیلڈمارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا موجود تھے۔واضح رہے کہ 27 آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی خان اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں ججز نے اپنے استعفے صدر پاکستان کو ارسال کیے۔