جشن آزادی پر کراچی میں ہوائی فائرنگ. بچی سمیت 3 ہلاک. 75 زخمی

کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 75سے زائد زخمی ہوگئے. پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 20 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیےریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئےکورنگی ساڑھے تین نمبر پر اسٹیفن نامی شخص کو نامعلوم سمت سے چلائی گئی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد، کورنگی، لیاری، محمود آباد، اختر کالونی، کیماڑی، جیکسن، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، پاپوش نگر، شریف آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، زمان ٹاؤن اور لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں چھ بچے، ایک بچی اور چوبیس خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریاں مبینہ ٹاؤن، لیاقت آباد، پاپوش نگر، سمن آباد، اورنگی ٹاؤن اور کیماڑی سے عمل میں آئیں۔

جشن آزادی پر کراچی میں ہوائی فائرنگ. بچی سمیت 3 ہلاک. 75 زخمی

اپنا تبصرہ لکھیں