جلالپورپیروالا میں رات گئے سیلاب متاثرین کی ایک اور کشتی الٹ گئی.مقامی افراد نے 19 لوگوں کو زندہ بچالیا جبکہ 8افراد تاحال لاپتہ ہیں کشتی میں 28 افراد سوار تھے پولیس کاکہنا ہےکہ سیلاب متاثرین ریسکیوامداد نہ ملنےپرپرائیویٹ کشتی پرشہرآرہےتھےگزشتہ رات چند گھنٹوں میں کشتی الٹنے کے 2 واقعات رونما ہوئے۔پولیس حکام کاکہنا ہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہےچارسال کے سلمان کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے واضح رہے کہ جلالپورپیروالا کےعلاقےموہانا سندیلہ میں ایک اور کشی ڈوبنےکا واقعہ رات گئے پیش آیا.