جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا دیا ۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جنوبی افریقا کی جانب سے بھی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے۔ تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی۔جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی۔ انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بارش کی وجہ سے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرسکیں۔بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں