یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت مل گئی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری نے یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی درخواست گزارکے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ ملزم گزشتہ تین ماہ سے جیل میں ہےمقدمہ کا چالان بھی جمع ہوچکا ہےمزید کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ لہذا عدالت ضمانت منظورکرے۔جسٹس شہرام سرور نے کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ڈکی بھائی کو این سی ایس آئی اے نے 17 اگست 2025 میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔عدالت نے دس لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی ۔ضلع کچہری اورسیشن عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی جس کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ان افسران نے ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے جوئے کی ایپس کو فروغ دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا اور پھر ان سے کروڑوں روپے رشوت بھی لی اور ان کے اکاؤنٹ سے ڈالر بھی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔