حقوق کے نام یرغمال بنانے والے دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں .ترجمان حکومت سندھ

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچک اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے حقوق کے نام پر کراچی کو یرغمال بناتے رہے وہ لوگ دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں. ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کام کیا.سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتا خوری اور نفرت کی سیاست کو دفن کردیا،. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیےاقدامات کیے ہیں۔

Those who take hostages in the name of rights want to destroy the peace of Karachi again. Sindh government spokesman

اپنا تبصرہ لکھیں