حماس نہایت اہم امور پر متفق ہو چکی ہے . ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کےلیے زبردست پیش رفت کر رہے ہیں توقع ہے غزہ جنگ بندی سےمتعلق معاہدہ جلد ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہااگرکچھ شرائط پوری نہ ہوئیں تو ہم یہ معاہدہ نہیں کریں گے لیکن ابھی تک سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے حماس نےکئی اہم باتوں پراتفاق کیاہے سب ہی ممالک اس معاہدے کے لیےمثبت ہیں۔ایک صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا میرے پاس کچھ سرخ لائنیں ہیں اگر کچھ امور پورے نہیں ہوئے تو ہم آگے نہیں بڑھیں گے.صدر ٹرمپ نے کہا کہ تمام ممالک نے غزہ امن منصوبےکا خیرمقدم کیا ہے ترک صدر اور اردن کے شاہ سے بات ہوئی ہے۔مزید کہاکچھ توتین ہزارسال پرانے تنازعات کو حل کرنے کے تناظرمیں دیکھ رہےہیں اسرائیل بھی بہت تعاون کررہا ہے مجھےیقین ہے جلد ہی ڈیل ہوجائےگی۔یاد رہے کہ امریکی تجویز میں جس پر مذاکرات ہو رہے ہیں 72 گھنٹے کے اندر جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا بتدریج انخلا اور حماس کے ہتھیار جمع کرنے کا ذکر ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے یہ نہیں کہا کہ یرغمالی ڈیل پر منفی رویے سے باز رہیں۔

حماس نہایت اہم امور پر متفق ہو چکی ہے . ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں