حماس کو کمزور کرنے کے لیے غزہ میں مسلح گروہوں کو فعال کیاہے.نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو حماس کو کمزور کرنے کے لیے فعال کیا.رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ایک گروہ پاپولر فورسزہے جس کی قیادت رفح کے یاسر ابو شباب کرتے ہیں۔ یہی گروہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز سے وابستہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی حکام کے مشورے پر کیا گیا۔نیتن یاہو کا یہ بیان سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کی اس خفیہ حکمت عملی کو عوامی طور پر چیلنج کیا تھا۔غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کی امدادی کارروائیاں حالیہ دنوں میں خونریز واقعات کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔ تنظیم نے جمعرات کو دو مراکز کو محدود طور پر کھولنے کا اعلان کیا مگر خبردار کیا کہ لوگ اسرائیلی فوج کی مخصوص راہداریوں پر ہی آئیں ورنہ وہ علاقے جنگی زون تصور کیے جا سکتے ہیں۔

Armed groups have been activated in Gaza to weaken Hamas. Netanyahu

اپنا تبصرہ لکھیں