حمیرا کی بھابھی ہما سہیل نے انکشاف کیا کہ اداکارہ نے اپنی زندگی کی آخری کال پر شدید پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت پریشان تھی اُس نے اپنی ماں سے مالی مدد مانگی تھی لیکن انکار کر دیا گیا۔ ہما کے مطابق حمیرا دل کی باتیں کسی سے شیئر نہیں کرتی تھی لیکن اُس دن کی آواز غیر معمولی طور پر بےبس تھی۔حمیرا کی بھابھی نے موت کو خودکشی ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ قتل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا خود سے بہت پیار کرتی تھی وہ خودکشی کر ہی نہیں سکتی۔ سوال یہ ہے کہ فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی ان کے مطابق یہ واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک ہے اور شواہد ایک سوچی سمجھی سازش کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے بعد یہ واضح ہو سکے گا کہ حمیرا کی موت خودکشی تھی یا اسے زندگی سے زبردستی محروم کر دیا گیا۔
