چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کرانے کی یقین دہانی پراحتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا. پمز اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر آج بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے ۔یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں میں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا. پی ٹی آئی کے چیئرمین بریسٹر گوہر نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ہم سے باضابطہ رابطہ کر کے یقین دھانی کروائی ہے، آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا، وفاقی حکومت کی گارنٹی پر پرامن احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا