معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر نے خاتون سے رات دیر گئے ملنے کے معاملے پر مزید کہا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے. ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ انہیں کبھی کبھی شک ہوتا ہے کہ ان کے اغوا کا ڈراما ان کی عمران خان سے وابستگی کی وجہ سے رچایا گیا ہوگا لیکن اس حوالے سے ان کے پاس شواہد موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے فوج اور عمران خان سے اچھے اور اعلانیہ تعلقات ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ آمنہ عروج نامی لڑکی نے انہیں بتایا کہ وہ انگلینڈ سے آئی ہیں اور ان کے ساتھ ڈراما بنانا چاہتی ہیں اس لیے وہ گئے اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کے ساتھ غلط کیا جانے والا ہے تو وہ نہ جاتے.انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر کسی بھی مرد کو کوئی خاتون رات کو بلائے گی تو وہ سوچے سمجھے بغیر چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں جلد کی بیماری ہے، اس لیے وہ سورج کی روشنی میں کم نکلتے ہیں ان کی زیادہ تر میٹنگس اور ملاقاتیں رات کو ہوتی ہیں۔