پشاور(نیوز ویلی) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد نے انکشاف کیا ہےکہ دہشتگردوں نے رابطے کے لیے پب جی گیم کا سہارا لے لیا دہشت گرد پپ جی گیم پر چیٹ کرتے اور گروپ بنا کر معلومات شیئر کرتے تھے
دہشت گرد تنظیمیں ٹیلی گرام کا بھی استعمال کرتی ہیں لیکن پہلی بار سوات میں دہشت گردوں نے پب جی کا استعمال کیا،پپ جی گیم کی چیٹ مانیٹرنگ نہیں ہوتی، اس لئے خفیہ طریقے سے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹارگٹ حاصل کرتے تھے
سوات پولیس و سی ٹی ڈی کی کارروائی پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار،گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور وقوعہ میں استعمال شدہ موبائل فونز برآمد کئے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز میں پب جی گیم بھی انسٹال تھا
جس کی چیٹ سے اہم شواہد سامنے آئے،گرفتار دہشت گردوں نے نویکلے بنڑ پولیس چوکی پر بم دھاکہ سے حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے تھے