دریائےکنہار میں بہہ جانے والا سیاح 16 گھنٹے بعد زندہ حالت میں ریسکیو

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دریائےکنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔گزشتہ روز گوجرانوالہ سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی تھی پولیس نے بتایا کہ 3سیاحوں کو گزشتہ روز ہی دریا سے نکال لیا گیا تھا جبکہ ایک سیاح دریامیں بہہ گیا تھا۔ بچ جانے والا سیاح 16گھنٹے دریا کے درمیان پتھروں کے درمیان پھنسا رہا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 49 بچے،37 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ اب تک 200 افراد مختلف واقعات میں زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں 78 مرد، 76بچے اور 46 خواتین شامل ہیں۔

Tourist rescued alive after 16 hours after being swept away in Kunhar River

اپنا تبصرہ لکھیں