کئی بار ایک چیز جو کسی فرد کی نظر میں کوڑا ہوتی ہے، وہ دوسرے فرد کے لیے خزانہ ثابت ہوتی ہے۔
ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ یورپی ملک رومانیہ میں سامنے آیا جہاں دہائیوں سے دروازہ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک بڑا پتھر خزانہ ثابت ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کا دریافت کردہ پتھر دنیا میں موجود عنبر کے چند بڑے ٹکڑوں میں سے ایک ثابت ہوا۔
اس ٹکڑے کی قیمت 11 لاکھ ڈالرز (30 کروڑ پاکستانی روپوں کے قریب) کے برابر ہے۔
رومانیہ کے ایک گاؤں Colti میں کافی اس طرح کے قیمتی پتھر دریافت ہوئے ہیں اور وہ خاتون بھی اسی گاؤں کی رہائشی تھی۔
خاتون کی جانب سے پتھر کو اس طرح عام کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا کہ ایک بار وہاں آنے والے چوروں نے بھی اسے بیکار سمجھ کر چھوڑ دیا۔
1991 میں خاتون کی موت کے بعد اس کے ایک رشتے دار کو یہ گھر ورثے میں ملا۔