جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، آج شہدا اوران کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی، ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے ان کی سرکوبی کریں گے، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان اورعوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے، یہی مضبوط رشتہ دشمنوں کی شکست کا باعث ہیں، افواج اور عوام کا مضبوط رشتہ دشمن کی شکست کا ضامن ہے۔
آرمی چیف کا کہناتھاکہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے پھیلاؤ میں غیرملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں، پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردوں کو جہاں پائیں گے ان کوختم کریں گے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ معاشرتی وسماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اوربُردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کرآئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقو ق کا مکمل تحفظ کریں، سیاسی نقطہ نظرمیں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنےدیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد کےرہنما اُصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےپناہ قدرتی وسائل سےنوازا ہے، ہمارا اصل اثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت وترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بھارت کے ناجائززیرِقبضہ جموں وکشمیرنہ صرف ملکی بلکہ خطے اور عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکے حل میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان قوم مقبوضہ کشمیر کے شُہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
فلسطین کا تنازع دُنیا کیلئے انتہائی قابلِ فِکر سوالیہ نشان ہے، اسرائیلی جارحیت وبربریت اورفلسطینیوں کااستحصال انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سفارتی سطح پرپاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اورفلسطینیوں پربربریت کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل رہے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر