راجکمار راؤ کی پہلی فلم کا معاوضہ کتنا تھا؟

بالی وڈ اداکار راجکمار راؤ نے حال ہی میں شردھا کپور کے ہمراہ ریلیز ہونے والی کامیڈی ہارر فلم استری ٹو کا معاوضہ 6 کروڑ روپے لیا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں راجکمار راؤ کی پہلی فلم کا معاوضہ چند ہزار بھارتی روپے تھا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق راجکمار راؤ نے 2010 میں دیباکر بنرجی کی فلم ’لوو سیکس اور دھوکہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کا معاوضہ صرف 11 ہزار بھارتی روپے تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی منتقل ہونے کے بعد راجکمار راؤ نے اداکاری کی تلاش میں ڈیڑھ ساتھ تک بہت دھکے کھائے لیکن انھیں کوئی بھی کردار نہ مل سکا، اس کےبعد ایک اشتہار مل گیا، اسی جگہ ان کی ملاقات کاسٹنگ ڈائریکٹر اتل مونگیا سے ہوئی اور انھوں نے راجکمار راؤ کو آڈیشن کیلئے بلا لیا۔

داکار راجکمار راؤ ن

اپنا تبصرہ لکھیں