رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔واضح رہے کہ کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

The share price of the French company that manufactures Rafale aircraft continues to decline.

اپنا تبصرہ لکھیں