انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں، تین اسپنرز کے ساتھ شان مسعود الیون سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ ، تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا.
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں تین اسپنرز کو شامل کیا ہے.
ملتان ٹیسٹ میں اسپنرز کی فتح گر پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی کی پچ کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ اسپنرز کو مدد ملے گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے جمعرات سے مدمقابل ہونگی۔
انگلش ٹیم میں پاکستانی نژاد لیگ اسپنر ریحان احمد اور گس ایٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے۔
ریحان احمد نے گذشتہ دورہ پاکستان میں کراچی میں کھیلے گئے ڈیبیو ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انگلینڈ نے متھیو پوٹس اور برینڈن کارس کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہے۔