روسی صدر نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اعلان کے مطابق عارضی جنگ بندی 8 مئی سے 11 مئی تک ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اور ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔ واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولیاں چلانا بند کرو اور معاہدہ کرو۔ 25 اپریل کو سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہوں یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔انہوں نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں

Russian President declares temporary ceasefire

اپنا تبصرہ لکھیں