ایران اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے روس نے امریکا کو خبردار کردیا۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔خبر رساں ادارےکے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ روس امریکا کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
