دنیائے فٹبال کے معروف اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا سائٹس پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا سائٹس پر 1 ارب سے زائد فولوورز حاصل کرلیے ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے سب سے زیادہ 638 ملین فولوورز ہیں۔
علاوہ ازیں فیس بک پر ان کے 170 ملین، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 113 ملین، کوائیشو پر 9.4 ملین اور ویبو پر 7.5 ملین فولوور ہیں جب کہ یوٹیوب پر 60.6 ملین سبسکرائبر ہیں۔
یہ سنگین میل عبور کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’میری زندگی کا حصہ بننے کا شکریہ‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ہم نے جو کہا وہ کردکھایا، یہ صرف ایک بلین نہیں بلکہ میرے فینز کی محبت اور جذبے کو ثبوت ہے، مزید جیتتے رہیں گے، آگے بڑھتے رہیں گے اور تاریخ رقم کرتے رہیں گے‘‘۔