آج دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند سیا ہ یا گہری رنگت نظر آئے گا۔ جبکہ پاکستان اور بھارت میں اکتیس دسمبر کی رات تین ستاون پر کالا چاند دیکھ سکیں گے۔سال دوہزار چوبیس کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ گہری رنگت یاسیاہ چاند شمسی مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہے سیاہ چاند کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔سیاہ چاند آج بروز تیس دسمبر دوہزار چوبیس کو مشرقی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر ستائیس منٹ پر نمودار ہوگا۔ امریکہ میں لوگ اسے تیس دسمبر کو دیکھیں گے اوریورپ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ اسے اکتیس دسمبر کو دیکھیں گے۔ 