سانحہ 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10،10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا جس کے باعث فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ بھی شامل ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر 2024 کو فوجی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے کیس میں ملوث 25 مجرموں کو 10 سال تک قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

32 accused, including Opposition Leader of Punjab Assembly Malik Ahmed Bachhar, sentenced to 10 years in prison in May 9 tragedy case

اپنا تبصرہ لکھیں