پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ستارے حرکت میں آگئے عمران خان جلد رہا ہوں گے انہوں نے کہا کہ غاصبوں اور قابض مافیا سے ملک آزاد کرانا ہے ۔ شہدا کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں ۔ چاہتے ہیں ملک میں ثالثی ہو ۔ معاملات کا حل نکلے ۔ مقدمات کی واپسی مذاکرات کی شرط اول ہے ۔ عارف علوی نے پیش گوئی کی ہے کہ تبدیلی آنے والی ہےایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ثالثی وہاں ہوتی ہے جہاں حقیقی اختلافات ہوں. ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو. انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم پر صرف اس لیے وقت ضائع کیا گیا کہ یہ چیف جسٹس نہیں چاہیے اور یہ ججز چاہئیں تاکہ ہمارے حق میں فیصلے کرسکیں۔عارف علوی نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے عمران خان اور عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتی. ان کے دن گنے چنے ہیں، میرا مشورہ ہے اب بھی وقت ہے کسی طرح پیچھے ہٹ جائیںاور عمران خان کو کسی طرح راضی کریں اور رجیم چینج کے معاملات کو پوری طرح ریورس کریں۔