سعودیہ میں پرانے طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈکیوں کر رہی ہیں؟

سعودی عرب میں3 پرانے بوئنگ 777 طیاروں کی جدہ سے ریاض بذریعہ ٹرکوں کے ذریعے منتقلی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا بالخصوص ایکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 3 پرانے بوئنگ 77 طیارے جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقل کیے گئے۔ یہ طیارے بذریعہ ٹرک جدہ سے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کرکے ریاض پہنچے۔

اس دوران طیارے جہاں سے بھی گزرے، مقامی لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور قومی پرچم، قہوے اور روایتی رقص کے ساتھ طیاروں کا خیرمقدم کیا۔ سعودی شہریوں کی جانب سے طیاروں کی تصاویر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپلوڈ کی گئیں اور یہ تصویر ٹرینڈ کرنے لگیں۔
سعودی شہریوں کی جانب سے طیاروں کی تصاویر بڑی تعداد میں ایکس پر شیئر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نےایکس پر سعودی شہریوں کے لیے ایک مقابلے کا اعلان کیا تھا جس میں ریاض کی طرف جاتے ہوئے طیاروں کی بہترین تصویر لینے پر لگژری گاڑیاں بطور انعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں