سعودی عرب . امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی .سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔سعودی شاہی دیوان نے عید الفطر کا اعلان کردیا اور حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔جرمنی میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا اور وہاں کی عوام بھی کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منائے گی۔ یونان میں بھی عیدالفطر اتوار کو منائے جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر آگیا جبکہ قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا۔پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہو گا۔ جس میں عیدالفطر سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

Shawwal moon sighted in Saudi Arabia, UAE and Qatar

اپنا تبصرہ لکھیں