بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا سلمان خان ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔کچھ عرصہ ہ قبل ریکھا اپنی فلم سپر نانی کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اُس وقت انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔ سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا کرتے تھے اور وہ صبح 5:30 بجے اُٹھ کر اداکارہ کو واک پر جاتا دیکھنے کیلیے تیار ہوکر باہر کھڑے ہوچاتے تھے۔سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ریکھا کی وجہ سے ہی یوگا کلاسز کیلیے داخلہ لیا اور وہ بس انہیں دیکھنے کیلیے جاتے تھے جبکہ یوگا میں اُن کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ سلمان نے بتایا کہ وہ گھر جا کر سب کو بتا دیا کرتے تھے کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ریکھا سے شادی کریں گے اِس پر سلمان نے نے کہا “شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی۔