سمندر میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں.مائیکروسافٹ کا کلاوڈ پلیٹ فارم متاثر

بحیرہ احمر میں متعدد انٹرنیٹ کیبلزکٹ گئیں جس کی وجہ سے رابطوں میں خلل کا خدشہ ہے۔مائیکروسافٹ نے کہا کہ اس کی ایزور کلاوڈ کمپیوٹنگ سروس کو مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں انٹرنیٹ ٹریفک میں اضافی تاخیر کا سامنا ہے جس کی وجہ بحیرہ احمر میں زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے کٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان زیرِ سمندر کیبلز کو نقصان کیسے پہنچا تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہے مائیکروسافٹ نے کہا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرقِ وسطیٰ سے نہیں گزرتی متاثر نہیں ہوئی۔دنیا بھر کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کی بیشتر کیبلز تجارتی جہاز رانی کے راستوں کے ساتھ بحیرہ احمر سے گزرتی ہیں لیکن یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے 2023 کے اواخر میں گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد ان لائنز کی سلامتی کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق بحیرہ احمر میں ایک کے بعد ایک سب میرین کیبلز کی خرابی نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو متاثر کیا ہے۔انٹرنیشنل کیبل پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق ہر سال اوسطاً 150 سے 200 واقعات پیش آتے ہیں یعنی ہفتے میں تقریباً تین بار کیبل کٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔زیادہ تر نقصان ماہی گیری اور جہازوں کے لنگر انداز ہونے سے ہوتا ہے جبکہ فطری خطرات میں کیبلز کا پرانا ہونا رگڑ اور آلات کی خرابی شامل ہیں.

سمندر میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں.مائیکروسافٹ کا کلاوڈ پلیٹ فارم متاثر

اپنا تبصرہ لکھیں