محکمہ تعلیم سندھ کی درجنوں خواتین اساتذہ کا کئی سالوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی 36 خواتین اساتذہ 7 سے 10 سال سے غیر حاضر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر حاضر خواتین اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں جب کہ آخری موقع دینے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر حاضر خواتین کی اکثریت کا تعلق کراچی کے کالجز سے ہے۔