سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے۔خاندان نے احمد شاہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کےذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی کہ اب عمرشاہ انکے درمیان نہیں رہے تاہم انکے انتقال کی وجہ کیا بنی اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔یاد رہے کہ احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں اس وقت شہرت حاصل کی جب ان کی چند مزاحیہ ویڈیوز جن میں وہ ’پیچھے تو دیکھو جیسے جملے بولتے دکھائی دیے وائرل ہوگئی تھیں۔اس کے بعد احمد شاہ اپنے بڑے اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ مختلف مارننگ شوز اور گیم شوز میں شرکت کرتے رہے احمد شاہ اور ان کے بھائی عمر شاہ اپنی ذہانت اور معصوم مسکراہٹ کی وجہ سے جیتو پاکستان جیسے مقبول گیم شو کا بھی باقاعدہ حصہ رہے۔

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

اپنا تبصرہ لکھیں