سوڈان میں تیزطوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 1 ہزار افراد ہلاک

افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفور میں تیز طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 1 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ اتوار کے روز مسلسل کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد پیش آیا جس نے ترسین نامی گاؤں کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ باغی گروپ کے مطابق صرف ایک شخص اس لینڈ سلائیڈنگ میں زندہ بچ سکا ہے۔مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں واقع گاوں میں مٹی کا تودا گرنے سے پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جبکہ صرف ایک شخص ہی زندہ بچ سکا۔سوڈانی فوج کےمطابق علاقےمیں 31 اگست کو تیز طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی خیال رہےکہ سوڈان کی خونریز خانہ جنگی اب اپنے تیسرے سال میں ہے۔مَرّا پہاڑوں کا علاقہ شمالی دارفور کے اُن ہزاروں افراد کی پناہ گاہ بن چکا تھا جو سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے تھے۔ مَرّا پہاڑوں کے اس علاقے پر قابض سوڈان لبریشن موومنٹ کے مختلف دھڑوں نے آر ایس ایف کے خلاف سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔باغی گروپ لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔

سوڈان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں